نواز شریف ہمارے لیڈر نہیں ان کےاستقبال میں پیپلز پارٰٹی شامل نہیں ہوگی ؛فیصل کریم

وہ پیپلز پارٹی جو شہباز شریف کو اپنا وزیراعظم کہتی تھی اور انہیں سب سے بہترین وزیراعظم بھی قرار دے چکی تھی اب اسمبلیں تحلیل ہونے کے بعد ایک بار پھر نون لیگ کی مخالفت پر اتر آئی -یہ تو سب صحافی میڈیا پر آکر بتا چکے تھے کہ 16 ماہ کی بری کارکردگی کے بعد اس حکومت کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہوگا تو یہ ایک بار پھر لڑائی اور اختلافات کا ڈرامہ رچائیں گے مگر لگتا ہے کہ اب سوشل میڈیا کے ہوتے ہوئے انہیں اس میں بھی کامیابی نہیں ہونے والی -بلکہ ان کو مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا – پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو وطن واپسی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا اور انہیں جیل جانا ہوگا۔

 

قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی خوش آئند ہے اور وہ اس کے لیے مسلم لیگ (ن) کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھیں گے تو ہم ان کا خیرمقدم کرنے کے لیے موجود نہیں ہونگے کیونکہ وہ ہمارے رہنما نہیں ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کےساتھ اتحاد مختصر عرصے کے لیے تھا کیونکہ ہم شہبازشریف حکومت کا حصہ تھے، حکومت کے اختتام کے ساتھ ہی یہ اتحاد بھی اختتام پذیر ہوگیا۔فیصل کریم کنڈی نے یاد دلایا کہ پیپلزپارٹی، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں تھی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی