24
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے سمدھی اور ہم زلف ڈاکٹر آصف بیگ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں نوازشریف، حسن نواز اور دیگر نے شرکت کی۔
نوازشریف کےسمدھی آصف بیگ مرزاکی نمازجنازہ اتفاق مسجدمیں ادا کی گئی،ڈاکٹر آصف بیگ مرزا مرحوم کی نماز جنازہ علامہ شیرافضل نےپڑھائی،نماز جنازہ میں نوازشریف،کیپٹن(ر)محمدصفدر، حسین نواز، حسن نواز ، حمزہ شہباز ،جنید صفدر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر آصف بیگ بیگم کلثوم نواز کی چھوٹی بہن کے شوہر اور حسن نواز کے سسر تھے،ڈاکٹر آصف بیگ برین ہیمرج کے باعث تقریباً ڈیڑھ ماہ سے اتفاق ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ ان کی تدفین میانی صاحب قبرستان میں کی جائے گی –