نواز شریف کے نام پر کرونا ویکسین کا ڈرامہ کس نے رچایا ؟؟؟

نواز شریف کے معاملے پر جعلی ویکسین کا ڈرامہ رچانے کی سازش پر شہباز گل کی تفصیلی بریفنگ : ساری بات بتادی

پاکستان میں یوں تو غیر قانونی کام ہونا معمول کی بات ہے مگر غفلت اور لاپرواہی سے کوئی خاص ایسا کام ہو جائے جس پر میڈیا چیخ پڑے تو پھر حکومت بھی جاگ جاتی ہے اور انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگ جاتی ہیں ایسا ہی ایک عجیب واقعہ کوٹ خواجہ ہسپتال میں ہوا جب کوئی شخص نواز شریف کی جعلی رجسٹریشن پر کرونا ویکسین لگوانے گیا اور اس کے لیے اس نے نواز شریف کا شناختی کارڈ استعمال بھی کرلیا اور ان کی رجسٹریشن بھی ہوگئی

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے دونوں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت الگ الگ مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔

میاں محمد نواز شریف ، جو اپنے علاج کے سلسلے میں نومبر 2019 سے برطانوی دارالحکومت میں ہیں ، نادرا پورٹل پر جعلی رجسٹریشن کے مطابق ، خواجہ سعید ویکسینیشن سینٹر میں چین کی سینوفارم ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔

اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی تین رکنی کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ کوٹ خواجہ ویکسینیشن سنٹر میں ایک وارڈ سرونٹ اور ایک چوکیدار کو حفاظتی ٹیکوں کا “انتہائی اہم” کام سونپا گیا ۔

کوٹ خواجہ ہسپتال میں ویکسینیشن سنٹر نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کوویڈ 19 ویکسین رجسٹر کرنے کے بعد پنجاب حکومت نے تحقیقات کا حکم دیا۔

اس میں سفارش کی گئی ہے کہ صحت کے ایم ایس احمد ندیم ، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر منیر احمد ، رسید کلرک نوید الطاف ، نرس صبا ریاض ، وارڈ سرونٹ عادل رفیق اور چوکی دار ابو الحسن سمیت سات اہلکاروں کو معطل کیا جائے۔

نواز شریف کا نام استعمال کرنے پر 2 افراد ابوالحسن اور عادل کو گرفتار کرلیا گیا اور تفتیش کی جارہی ہے کہ ان کا اس عجیب حرکت کرنے کا کیا مقصد تھا دوسری جانب مریم نواز نے اس انوکھی واردات پر حیرت کا اثہار کیا اور اسے حکومتی حلقوں کی ناکامی قرار دیا

اس کے بعد عمراں خان کی جماعت کہاں آرام سے بیٹھنے والی تھی ان کی جانب سے شہباز گل میدان میں اترے اور اس ساری سازش کے پیچھے مسلم لیگ نون کے ایم این اے اور ایم پی اے کو ماسٹر مائینڈ قرار دے دیا

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی