نواز شریف کے ساتھ دھوکہ ہوا ؛ وہ لندن جا کر پریس کانفرنس کریں گے ؛شہر یار آفریدی

جب سے نواز شریف کو وزیراعظم کے عہدے سے الگ کیا گیا ہے ،پی ٹی آئی کے لوگ مسلسل نواز شریف اور ان کی جماعت پر جملے کس رہے ہیں اس میں ان لوگوں کا بھی اتنا ہی کردار ہے جنھوں نے نون لیگ کی جماعت میں ہوتے ہوئے نواز شریف کو وزیراعظم نہ بنائے جانے پر میڈیا ٹاک میں کھل کر تنقید کی –
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہاہے کہ نواز شریف کے ساتھ بڑا دھوکہ ہوا ہے، وہ جلد واپس لندن جا کر پریس کانفرنس کریں گے جو (ن )لیگ کے لیے خودکش حملہ ہوگی۔”جیو نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن سے خوشی خوشی واپس آئے تھےکہ میں چوتھی بار وزیراعظم بنوں گا، وہ خود ہی آپ بیتی سنائیں گے، محفلوں میں انہوں نے کہنا شروع کردیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مصدق ملک نے شہر یار آفریدی کی بات سے اختلاف بھی نہیں کیا بس اتنا کہہ گئے کہ نواز شریف کو پریس کانفرنس کرنےکی ضرورت نہیں ہے، نوازشریف اشارہ کریں تو ہم حکومت تحلیل کردیں گے۔

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل