نواز شریف کے سابق ترجمان کا نواز شریف پر ارشد شریف اور عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام

سید تسنیم حیدر نامی شخص نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ارشد شریف اور عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگا دیا -سید تسنیم حیدر نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ وہ گزشتہ 5 سال تک مسلم لیگ ن کا ترجمان رہاہے

اس پر مسلم لیگ کے حمائیتی صحافی بھی میدیان میں اترے -لندن میں مقیم پاکستانی صحافی اظہر جاوید نے تسنیم حیدر کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی انتخابی مہمات میں نظر آ رہا ہے۔

 

 

چند تصاویر میں وہ عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی سید ذوالفقار علی بخاری کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اظہر جاوید نے ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ” کہانی الجھ رہی ہے، کہ ایک شخص ن لیگ کا پانچ سال سے ترجمان ہو اور تحریک انصاف اور ق لیگ کیلئے کمپین کرتا پکڑا جائے ، انھوں نے اس شخص ے دعوے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کہانی بنانے والوں کو سوچ کر قدم اٹھانا چاہئے تھا، اتنی جلدی تو کوئی بھی فلم فلاپ نہیں ہوتی جتنی یہ ہوگئی۔

Related posts

نواز شریف کے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر آصف بیگ انتقال کرگئے

بیوی کی جدائی میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان