�آج اسلام اباد ہائی کورٹ سے 24 اکتوبت تک ضمانت ملنے کے بعد نواز شریف کے راستے میں حائل تمام رکاوٹیں ہٹ گئیں اب وہ لاہور بھی آسکتے ہیں اور اسلام آباد ایئر پورٹ بھی اتر سکتے ہیں مگر وہ شام کو مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے سے خطاب ضرور کریں گے اس کے بعد وہ جاتی عمرہ اپنے گھر چلے جائیں گے اور پیر کو عدالت کے سامنے سرینڈر کریں گے –
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے وطن واپسی پروگرام میں تبدیلی کے حوالے سے لیگی رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہ 21 اکتوبر کو پروگرام کے مطابق اسلام آباد پہنچیں گے۔ نوازشریف پہلے اسلام آباد پھر قانونی مشاورت کے بعد لاہور جائیں گے۔ لاہور کا جلسہ مقررہ وقت پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ضمانت ملنے کا طریقہ کار یہی ہے، ہمیں کوئی آوٹ آف وے ریلیف نہیں ملا۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کی سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں کچھ دیر قیام کے بعد وہ بزریعہ ہیلی کاپٹر لاہور روانہ ہو جائیں گے اور شاہی قلعے کے گراؤند میں اتر کر جلسہ گاہ جائیں گے۔ نوازشریف مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔نواز شریف اپنی زندگی کا سب سے بڑا سیاسی جوا کھیلنے کا رسک لے رہے ہیں کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام نون لیگ سے ناخوش ہے اور لاہوریے اس کا اظہار کیمروں کے سامنے بھی آکر کررہے ہیں -لیکن 4 سال ملک سے باہر رہنے کے میاں صاحب کے پاس اب دوسرا کوئی آپشن بچا بھی نہیں ہےانہیں یہ رسک لینا چاہیے تھا –
نواز شریف کے راستے میں حائل تمام رکاوٹیں دور؛ عدالت سے ریلیف مل گیا
19