سپریم کورٹ کے سابق جج ،میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ پیر کو انتقال کر گئے – خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رفیق تارڑ طویل عرصے سے صحت کے مسائل میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ کے وقت اور جگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
محترم و مکرم محمد رفیق تارڑ رحلت کر گئے انا للّٰہ و اناالیہ راجعون
جج سے صدر تک انکی زندگی سادگی ، غِنأ، توکل ،عجز،طہارت اور دیانت سے عبارت ھے، وہ ایک مرد ِ مومن کے طور پر جئے
مرحوم نظریۂِ پاکستان کے شیداٸ ، درویش صفت اورنہایت خوشگوار شخصیت تھے اللّٰہ کریم مغفرت فرمائیں 🤲 pic.twitter.com/c1jhMErUMk
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 7, 2022
ٹوئٹر پر ان کے پوتے اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ میرے دادا محمد رفیق تارڑ انتقال کر گئے ہیں۔ نومبر 1929 کو پیدا ہونے والے محمد رفیق تارڑ کی عمر 92 سالتھی ۔ انہوں نے جنوری 1998 سے جون 2001 تک سربراہ مملکت کی حیثیت سے ملک کی خدمت کی۔اس سے قبل وہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور جج خدمات انجام دے چکے ہیں۔