پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کا خیال ہے کہ اگر نون لیگ الیکشن میں سیٹیں جیتنا چاہتی ہے تو پھر نواز شریف کو خود آکر الیکشن کیمپین کرنی پڑے گی کیونکہ مہنگائی کو کنٹرول نہ کرنے کے سبب عوام پاکستان سخت ناراض ہے -اور تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے پاپولر جماعت بن کر سامنے آئی ہے -اسی لیے حکومت اب تیزی سے وہ اقدامات لے رہی ہے جس سے نواز شریف کی وطن واپسی ممکن ہوسکے اور انہیں عدالتوں سے ریلیف بھی ملے – –
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے، سابق وزیراعظم کی وطن واپسی سے پہلے سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی کی سزا ختم کروانے کی پٹیشن دائر کئے جانے کا امکان ہے۔
محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے تناظر میں سابق وزیراعظم کی تعلیمی اسناد اکٹھی کرنے اور ٹیکس وغیرہ کے معاملات کلیئر کئے جانے کا عمل جاری ہے۔مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد ہوگیا ، شہباز شریف ن لیگ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
میاں محمد شہباز شریف کے مقابلے پر کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا وہ بلا مقابلہ ن لیگ کے صدر منتخب ہوئے ہیں، وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں، مریم نواز ن لیگ کی نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پارٹی سیکریٹری فنانس منتخب ہوئے ہیں، صدر اورسیز و بین اقوامی امور کا عہدہ بھی اسحاق ڈار کے پاس ہوگا، مریم اورنگزیب مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات ہوں منتخب ہوں گی ۔ مشیر وزیر اعظم عطا تارڑ ن لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن )کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نواز شریف کا تاحیات قائد کا عہدہ برقرار رہنے کا قوی امکان ہے