نواز شریف کی واپسی ایک بار بار پھر موخر ہونے کا امکان ؛ایاز صادق نے عندیہ دے دیا

نواز شریف کے حوالے سے خبریں آرہی تھیں کہ وہ اگست میں پاکستان آرہے ہیں مگر اب ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ستمبر کے بعد ہی پاکستان لوٹیں گے -مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہےکہ نواز شریف سوچ سمجھ کر واپس آنےکا فیصلہ کریں گے۔ان کے اس بیان کے بعد لگتا ہے کہ نواز شریف قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی تک پاکستان نہیں آئیں گے کیونکہ ان کے خلاف سپریم کورٹ سے کوئی بھی سخت فیصلہ آسکتا ہے –

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جس چیز سے نواز شریف گزر چکے ہیں وہ ہی بہتر جانتے ہیں، نواز شریف الیکشن مہم کا حصہ ہوں گے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگست میں اسمبلی کب تحلیل ہوگی اس تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے، امکان یہی ہےکہ 90 دن کا الیکشن عمل ہو۔انھوں نے ایک جماعت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے اسے کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیے، جب ان سے اعظم خان کے 164 کے حوالے سے بیان کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب انسان کا ضمیر جاگ جائے تو پھر وہ بیان دے دیتا ہے، اعظم خان نے اب مناسب سمجھا تو جا کر بیان ریکارڈ کرادیا، انھوں نے اعظم خان کے تحویل میں لیے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومتی تحویل میں نہیں تھے ان کا کہنا تھا کہ جو خود چلا جائے اس کو روپوش کہتے ہیں لاپتہ نہیں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی