نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان نون لیگ سے انتخابات میں تعاون نہ کرنے پر بہت ناراض ہیں -ان کو یقین تھا کہ ان انتخابات کے بعد وہ صدر مملکت کا عہدہ سنبھالیں گے مگر آصف زرداری نے ان کی اس خواہش پر پانی پھیر دیا -تاہم الیکشن کے نتائج کے بعد نون لیگ کو بیک فٹ پر انا پٔڑا اور اسے اپنے پرانے اتحادیوں کی مدد کی ضرورت پڑگئی -اسی لیے نواز شریف نے فضل الرحمان سے ملاقات کی – نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ’’ون آن ون‘‘ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جمعہ کو وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی ’’ون آن ون‘‘ تفصیلی ملاقات بھی ہوئی-

“جنگ ” اخبار کی خبر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ کیلئے کسی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی ہے یا پھر مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم کو آئندہ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اعتماد میں لیا ہے اس بارے میں محض قیاس کے حوالے سے گفتگو کی جارہی ہے۔ تاہم ایک نہایت مصدقہ ذریعے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے روا رکھے جانے والا طرزعمل، اہم امور سے علیٰحدہ رکھنے کی پالیسی سمیت خود سابق وزیراعظم کی لندن سے واپسی کے بعد ان کی لاتعلقی کے رویئے پر جب گلے شکوے کیے وہیں پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف جدوجہد سے لیکر عدم اعتماد کی تحریک تک جمعیت علمائے اسلام کی قربانیوں کا ذکر بھی شامل تھا۔تاہم ابھی تک مولانا فضل الرحمان نے ابھی تک حکومت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا تاہم قوی امکان یہی ہے کہ اپنی شرئط منوانے کے بعد مولانا موجودہ حکومت کا حصہ بن جائیں گے -صحافیوں کا خیال ہے کہ مولانا بلوچستان اور کے پی کے میں گورنر کا عہدہ اور بلوچستان میں چند وزارتیں لے کر شہباز شریف اور آصف زرداری کو ووٹ دے دیں گے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی