سابق وزیر اعظم نواز شریف کاماہ رمضان میں دورہ سعودی عرب متوقع ہے – جبکہ اس سلسلے میں سعودی عرب میں معروف ہوٹل کی بکنگ بھی کی جا رہی ہے ، نواز شریف اپنے دورے میں کن اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے کریں گے ۔ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف 19 رمضان المبارک کولندن سے سعودی عرب روانہ ہونگے، وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کا بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب روانگی کا امکان ہے –
نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزاریں گے اور امکان یہی ہے کہ وہ اس سال عیدالفطر بھی سعودی عرب میں ہی منائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے قیام کے لئے سعودی عرب کے معروف ہوٹل میں بکنگ بھی کروائی جا چکی ہے، سعودی عرب میں قیام کے
دوران نواز شریف کی سعودی شاہی خاندان سے ملاقات کا بھی امکان ہے،جب کہ رائے ونڈ سے بھی 50رکنی وفد نواز شریف سے خصوصی ملاقات کے لئے سعودی عرب جائے گا۔ وفد میں ان کے کاروباری ملازمین شامل ہونگے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور(ن )لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا امکان ہے، نواز شریف سعودی عرب میں عید گزارنے کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے جبکہ مریم اور شہباز وطن واپس لوٹیں گے -۔ادھر پاکستان میں نون لیگ کے مایوس ورکر نواز شریف کی واپسی کی 3 سال سے انتظار میں ہیں اور انہیں تحریک انصاف کے ورکرز اور ووٹرز اور سپورٹرز کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے –