تحریک انصاف کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کیونکہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے مجرم قرار دے رکھا ہے اس لیے ان کی ٹی وی چینلز پر تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائید کی جائے جس پر عدالت نے ان کی درخواست پر سماعت کی اور آج اس کا فیصلہ سنادیا گیا –
سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقریرپر پابندی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے ۔
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس سعید یوسف نے نوازشریف کی تقریر پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے ریماکس دیئے کہ نوازشریف کو ضمانت اور باہر جانے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ نے دی ، اس کے ضامن وزیراعظم شہبازشریف تھے ، یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ، لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔