نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی خبر گردش کرنے لگی

پی ٹی آئی کے علاوہ چند صحافی یہ دعویٰ کررہے تھے کہ نواز شریف ملک سے باہر نہیں جائیں گے ان کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے مسائل ہیں اور یہ بھی کہ بڑے میاں صاحب نے خود شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر جانے سے انکار کیا تھا – مگر آج ایک اور خبر گردش کرنے لگی ہے کہ نواز شریف بیرون ملک تو جارہے ہیں مگر وہ انگلینڈ یا سعودی عرب نہیں چائنہ جارہے ہیں -میڈیا کی خبروں کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف آج رات 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے ، نوازشریف چین کے دورے میں میڈیکل چیک اپ کروائیں گے ،اس دوران وہ چینی کمپنی کے مالکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،دورے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے۔اب جب وہ وطن لوٹی گے تبہی اس دورے کے بارے میں کوئی حتمی معلومات حاصل ہوسکیں گی –

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل