نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ کےاجراء کے خلاف دائر درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کو سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ کے اجراء کو چیلنج کرنے والی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست گزار پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔اس فیصلے کا اعلان آئی ایچ سی کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دن کے اوائل میں محفوظ کیے جانے کے بعد کیا تھا۔

درخواست گزار نے اس سے قبل استدعا کی تھی کہ نواز کو اس بنیاد پر پاسپورٹ جاری نہیں کیا جانا چاہیے کہ وہ “مفرور مجرم” ہیں۔ “لہذا حکام کو انہیں سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے۔”آج کی سماعت کے دوران، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ وہ وفاقی حکومت کے کس حکم کو چیلنج کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت ہوا میں فیصلہ نہیں دے سکتی۔کہاں حکم جاری ہوا ہے اور کس نے حکم جاری کیا ہے جسے آپ چیلنج کر رہے ہیں؟ ہم جرمانے کے ساتھ آپ کی درخواست کو مستردکرتے ہیں

جسٹس اطہر من اللہ نے مزید ریمارکس دیے کہ مفرور افراد سے نمٹنے سے متعلق قوانین موجود ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہی اور بھی بہت سے مسائل ہیں۔ آپ یہ مسئلہ بلا ضرورت کیوں لے آئے؟ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔ وکیل نے کہا کہ ہم عدالت کے وقار کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

وکیل نے مزید کہا کہ اگر وقت دیا گیا تو ہم حکومت سے آرڈر لینے کی کوشش کریں گے۔یہ درخواست وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے بھائی کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دینے کے دو دن بعد کی گئی تھی جس میں شہباش شریف نے اپنے بڑے بھائی کو سفارتی پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان بلانے کا فیصلہ کیا تھا ۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم