نواز شریف کا پہلے سعودیہ اور پھر لندن جانے کا امکان

نواز شریف کے ساتھ جو اس بار الیکشن میں ہوا وہ اور ان کے ساتھی اس پر بہت برہم ہیں اگر چہ میاں صاحب بظاہر بہت خاموش ہیں مگر ان کے رفقائے کار جیسے جاوید لطیف ،آصف کرمانی ؛خرم دستگیر اور رانا ثنا اللہ بنا کہے سب کچھ بتائے جارہے ہیں -فیصل واڈا تو پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ میاں صاحب اب عنقریب لندن چلے جائیں گے -اور آج اس حوالے سے مختلف اخبارات اس خبر کی تصدیق کررہے ہیں -مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سعودی عرب اور اس کے بعد لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔

میاں محمد نواز شریف ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے اپنے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے کا امکان ہے۔ عید الفطر کے موقع پر نواز شریف سعودی عرب ہی میں ہوں گے، جس کے بعد ان کے سعودی عرب سے لندن روانہ ہونے کا امکان ہے، جہاں وہ اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سعودی عرب روانگی کے لیے تاحال کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ ان کی سعودی عرب روانگی میں تاخیر سینیٹ جنرل الیکشن کی وجہ سے ہورہی ہے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف کا بھی ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔جس پر وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی