نواز شریف کا پروگرام تبدیل ؛ لاہور کی بجائے اسلاً م آباد پہنچیں گے

نجی ٹی وی چینل سما کی خبر کے مطابق اسلام آباد کی عدالت سے آج ریلیف نہ ملنے کے بعد نواز شریف نے لاہور آمد کا پروگرام تبدیل کردیا -اب وہ لاہو ر کی بجائے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ پہلے اپنی ضمانت کروائیں گے اور پھر لاہور کے لیے روانہ ہوں گے –

سابق وزیراعظم ممکنہ طور پر لاہور کی بجائے اسلام آباد پہنچیں گے اور بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) میں پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اسلام آباد آمد کے حوالے سے مشاورت حتمی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف دوپہر ایک بجے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 4525 سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

 

 

 

قانونی ٹیم کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ”اپیلیں ہائی کورٹ میں زیر التواء ہیں جہاں نواز شریف گرفتاری دیں گے اور IHC میں سزا کی معطلی کی درخواست کریں گے”۔دریں اثنا، مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کے سپریمو نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے پروگرام بھی منسوخ کر دیا ہے۔

مسلم لیگ نونکا کہنا ہے کہ غزہ میں بسنے والے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے المناک سلوک پر جشن یا ترانوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لیے یہ تقریب غزہ کے ایک ہسپتال پر اسرائیل کے خوفناک راکٹ حملے کے پیش نظر منسوخ کر دی گئی ہے جس میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اب مینار پاکستان پر نون لیگ جلسہ کرے گی یا نہیں اس کا فیصلہ شائید عدلتی فیصلہ آنے کے بعد کیا جائے گا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی