پاکستان تحریک انصاف نے دسمبر کے تیسرے ہفتے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیں توڑنے کا فیصلہ کرلیا جس پر مسلم لیگ نواز نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کے وطن واپس آئے بنا تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کی جاسکتا جس کے بعد آج رانا ثنا اللہ نے کہ دیا کہ نوازشریف کی دسمبر میں وطن واپسی ہورہی ہے –
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی بھرپور تیاری کا فیصلہ کیا ہےاور ساتھ ہی کہا کہ ہم نے میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردی ہیں۔ مسلم لیگ نون نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور قوی امکان یہی ہے کہ ان کا طیرہ لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گا –
جس کے بعد وہ عدالت سے ضمانت لینے کی کوشش کریںگے – رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہر یونین کونسل کے لوگ نوازشریف کے استقبال کے لئے پہنچیں گے، آپ سمجھ بیٹھے ہیں کہ میری مقبولیت زیادہ ہے میں ہی الیکشن جیتوں گا، آپ نے پوری قوم کو دھمکی دی، کہا آ رہا ہوں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں اگر مگر کو چھوڑیں اسمبلی توڑیں۔
رانا ثناء اللہ تحریک انصاف والوں کو مشورہ بھی دے ڈالا ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈر شپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چیئرمین بنائیں-