نواز شریف کا سیاسی مستقبل کیا ؟مریم نواز بول پڑیں

سوشل میڈیا پر یہ بات زیر بحث ہے کہ وہ نواز شریف جو وکٹری سپیچ کرنے کے لیے تیار تھے اب وزیراعظم کیوں نہیں بن رہے ہیں اور کیا وہ علاج کے لیے اب واپس انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے یا پاکستان میں ہی رہیں گے اس پر ان کی بیٹی کی جانب سے جواب آگیا ہے -پاکستان مسلم ن کی نائب صدر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ وزیراعظم کا عہدہ قبول نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نوازشریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں ، وہ بھر پور سیاست کریں گے ۔
ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ “وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نا کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں۔ اگلے 5سال وہ نا صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی