میاں محمد نواز شریف جو 4 سال قبل 4 ماہ کے لیے ملک سے باہر گئے تھے اب سپیشل طیارے کے ذریعے وطن واپس آرہے ہیں -اس کے لیے انھوں نے سپیشل طیارہ بھی بک کروالیا ہے مگر اس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آئیں گے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا ایک وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہے جس کی ذمہ دار شہباز شریف کی 16 ماہ کی حکومت ہے جس کے دور میں مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی -مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی واپسی کیلئے سپیشل طیارہ بک کروا لیا گیا، جس میں 150 مسافروں کی گنجائش ہے۔
سپیشل طیارہ دبئی سے بک کروایا گیا، پرواز کو “امید پاکستان” کا نام دیا گیا۔ نوازشریف 21 اکتوبر کو دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نوازشریف لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے -نواز شریف پاکستان آنے سے پہلے عمرہ کی ادائیگی کیلئے کل سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے۔ نوازشریف کا سعودی عرب میں 7 روز کا قیام ہو گا جس کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ چائنہ کے دورے پر بھی جائیں گے مگر اب نون لیگ کے ترجمان کی جانب سے اس خبر کی تردید آگئی ہے
نواز شریف کا خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپسی کا اعلان
15