نواز شریف وزیراعظم کا عہدہ نہ دیے جانے پر سخت غصے میں ہیں اور اب انھوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ خود پارٹی کو اپنی مرضی کے مطابق چلائیں گے -اگر چہ ابھی یہ باتیں سامنے نہیں آرہی کہ نون لیگ میں آپسی اختلافات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں مگر ایک 2 ماہ مینںہی ہر چیز کھل کر سامنے آجائے گی اور قوی امید ہے کہ نواز شریف خود اس پر بات کریں گے –
مسلم لیگ (ن )پنجاب کا اجلاس آج ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا، نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے عہدے دار اور سینئر لیگی رہنما شریک ہوں گے۔نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کی قرار داد پیش کی جائے گی،شہبازشریف وزیراعظم کے عہدے کی وجہ سے پارٹی کو وقت نہیں دے سکتے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے پارٹی کو مکمل وقت اور فعال کرنے کیلئے نوازشریف کو پارٹی صدارت سونپی جا رہی ہے۔صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ کس قسم کی سیاست کریں گے اس پر ابھی بات کرنا مشکل بھی ہے اور نامناسب بھی –
نواز شریف کا ایک بار پھر پارٹی صدارت لینے کا فیصلہ
20