نواز شریف پاکستان آنے کے لیے بےچین ہیں : مریم صفدر

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد سابق وزیراعظم نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کا ملک ہے۔

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ کیس کی سماعت دوبارہ شروع کی -سماعت کے بعد مریم کمرہ عدالت سے باہر آئیں اور میڈیا سے بات کی ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد وطن واپس آنے کے لیے بے چین ہیں اور جلد ایسا کریں گے۔

عمران خان کا وقت ختم ہو گیا ہے، وہ اپنی کارکردگی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں اور زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہ سکتے، رہنما مسلم لیگ مریم صفدر نے بات کے پی کے کے حالیہ نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہی ۔

مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو ان کی کارکردگی پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی-ایف کی جیت مسلم لیگ ن کی جیت ہے، انہوں نے آئندہ برسوں میں خیبرپختونخوا کی ترقی کا کا عہد بھی کیا – مریم نے عمران پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب میں نے حکومت کو ایک کے بعد دوسرے بلدیاتی انتخابات میں ہارتے دیکھا ہے۔ خان کے پاس ابھی بھی وقت ہے، وہ اب خود حکومت چھوڑ دے ورنہ آنئے والے دنوں میں انہیں اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم