نواز شریف نے پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا

Pakistan's former prime minister Nawaz Sharif iarrives at his office in central London on July 6, 2018. - Pakistan's former prime minister Nawaz Sharif was sentenced in absentia to 10 years in prison by a corruption court in Islamabad on July 6, 2018, lawyers said, dealing a serious blow to his party's troubled campaign ahead of July 25 elections. (Photo by Tolga AKMEN / AFP)

مسلم لیگ کے ووٹرزاور سپورٹرز کے لیے ایک بڑی �خبر ایک نجی ٹی وی نے بریک کی ہے کہ میاں نواز شریف نے پاکستان آنے کا گرین سگنل دے دیا ہے ان کے مطابق حالت بھی موا فق ہیں اور ان کی طبیعت میں بھی بہتری آگئی ہے مگر یہی چینل کئی بار اس سے پہلے بھی اس طرح کی خبریں چلا چکا ہے مگر ہر بار نواز شریف کی پاکستان آمد پوسٹ پون ہوتی رہی –

 

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی کا سگنل دیدیا ہے ، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کا پروگرام پہلے ہی طے ہو چکا ہے ، وہ کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔مگر زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ الیکشن کی کمپین کے لیے پاکتان آئیں گے جس کا ابھی دور دور کوئی امکان نہیں –

 

 

نجی چینل کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اگر عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخواکی اسمبلیاں تحلیل کر دیں تو وہاں آئین کے مطابق 90 روز کے اندر نئے انتخابات کروا دیے جائیں اور ان صوبائی انتخابات کی الیکشن مہم بھی وہ خود آکر چلائیں گے۔ نواز شریف کی اپکستان واپسی میں سب سے بڑی رکاوٹ سپریم کورٹ مین چلنے والے مقدمات ہیں جن کی وجہ سے انہیں ائرپورٹ پر سے بھی گرفتار کیا جاستا ہے نواز شریف نے اس سلسلے میں اپنے وکلاء سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے، ان کی آمد کے فوری بعد عدالتوں میں ان کی سزاؤں پر زیرسماعت نظرثانی کی اپیلوں کی پیروی شروع کر دی جائے گی۔

مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب خود کو ملکی سیاست سے دور نہیں رکھیں گے اور براہ راست اپنی پارٹی اور حامیوں کی اگلے الیکشن میں رہنمائی کریں گے،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ میاں نواز شریف مریم نواز کی سیاست سے بہت خوش نہیں ہیں اس لیے ان کی وطن واپسی کی صورت میں مریم نواز وقتی طور پر لندن ہی قیام کریں گی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی