نواز شریف نے بھی مانسہرہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج سارا دن مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنےوالے سیاست دانوں نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا -سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ تاہم انھوں نے آج لاہور سے کاگزات جمع نہیں کروائے مگر وہ لاہور کے بھی حلقے سے الیکشن لڑیں گے جو بہت دلچسپ ہوگا خیال ہے کہ ان کے مقابلے میں لطیف کھوسہ پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر میدان میں اتارے جائیں گے –

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15مانسہرہ کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ۔خیبرپختونخوا کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں 8فروری کو عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 46 جنرل اور 10 مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات جاری کیے جارہے ہیں۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل ، خواتین کی 26 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستوں کیلئےکاغذات نامزدگی جاری کئے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے تاحال 200 سے زائد امیدواروں نے کاغذات حاصل کئے ہیں۔ اس وقت پوری قوم کی نظریں اسی طرف لگی ہوئی ہیں کہ کون کہاں سے الیکشن لڑے گا؟ –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی