نواز شریف 4 سال لندن میں گزارنے کے بعد آج پاکستان پہنچ گئے -وہ پہلے اسلام آباد ایئر پورٹ اترے اس کے بعد انھوں نے لاہور کی جانب سفر شروع کردیا – سابق وزیراعظم نوازشریف 4 سال بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد ایئر پورٹ پر انہوں نے امیگریشن کے تمام قانونی معاملات مکمل کیے اور دیگر اہم دستاویزات پر دستخط کر دیئے جس کے بعد اب وہ 24 اکتوبر تک پاکستان میں مختلف افراد سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور جلسے سے خطاب بھی ہوگا ۔ نوازشریف نے سٹیٹ گیسٹ لاﺅنچ میں اپنے وکلاءاور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ، اسی دوران نوازشریف نے پاکستان پہنچنے پر امیگریشن کے قانونی معاملات نپٹائے اور اس کے علاوہ میاں نوازشریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرانے کیلئے درخواست پر دستخط بھی کر د یے ۔ جب نواز شریف لاہو پہنچیں گے تو لاہور ایئر پورٹ پر نوازشریف کا استقبال مریم نواز اور شہبازشریف کریں گے ، تاہم عوام کو ایئر پورٹ پہنچنے سے منع کردیا گیا ہے -کارکنان کو ایئر پورٹ کی بجائے مینار پاکستان جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
نواز شریف جلسے سے خطاب کے لیے لاہور روانہ
10