نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا اتنی جلدی واپس نہیں آئےگا ؛ شیخ رشید کا ٹویٹ

شیخ رشید کو جب سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے بعد جس طرح ان کے گھر پر چھاپے مارے گئے ہیں اس پر شیخ رشید نے بھی حکومت اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ٹویٹر پر لفظی جنگ کا آغاز کردیا ہے آج ایک بار پھر انھوں نے نون لیگ کو آڑے ہاتھوں لیا -اب وہ کھل کر حکومت کے خلاف بات کرنے لگے ہیں -ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا اتنی جلدی واپس نہیں آئےگا۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت دنیا میں خیرات، بھیک اور ادھار مانگنے والوں کےنام سے متعارف ہے۔ کراچی میئر اور باغ جیسے قومی الیکشن کرائیں گے دھاندلی نہیں دھاندلا ہو گا۔ پیپلزپارٹی اور نون لیگ نورا کشتی کر رہی ہے، فائدہ پیپلز پارٹی اٹھا رہی ہے اور رسوائی نون لیگ کامقدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی معاملات حل ہوئے نہ ہی سیاسی استحکام آیا، نہ آئی ایم ایف نےگھاس ڈالی نہ دوست ممالک کام آئے۔ اس لیے معاشی بحالی کے قومی پلان کے لیے سپیشل کونسل قائم کی گئی۔ حکومت کا بیس کیمپ بینک اکاونٹس اور جائیدائیں دبئی اور لندن میں ہیں، پہلے وہ واپس لائیں، یہ اپنے منی لانڈرنگ کیسیزختم کرانے آئے تھے غریب کی خدمت نہیں۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز