نواز شریف ایک دو ماہ میں پارٹی صدارت سنبھال سکتے ہیں ؛عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سنبھالے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پارٹی کو اس وقت ایسے صدر کی ضرورت ہے جو پارٹی کو مکمل وقت دے مگر وزیراعظم بن جانے کے بعد شہباز شریف کے پاس عام ورکرز اور دیگر جماعت کے سیاسی رہنماؤں سے ملنے کا وقت نہیں ہے مگر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میاں صاحب شہباز شریف کے فیصلوں سے مطمئن نہیں اور انہیںلگتا ہے کہ ان کو جان بوجھ کر سائیڈ لائن کردیا گیا ہے جس کا اظہار وہ خود بھی کرچکے ہیں اور چند ہفتوں میں جاوید لطیف اس حوالے سے مزید بات کرسکتے ہیں
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں رائے موجود ہے کہ پارٹی کو جز وقتی نہیں کل وقتی صدر چاہئے، نواز شریف نے ماضی میں جاوید ہاشمی کو پارٹی صدر بنایا اور پھر شہباز شریف کو، شہباز شریف اس وقت اپنے مشن میں مصروف ہیں، معیشت کی بحالی شہباز شریف کا سب سے بڑا مشن ہے، ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ پارٹی کو دے سکیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں رائے ہے کہ نواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھال لیں، جس کا فیصلہ ایک دو ماہ میں ہو جائے گا، امکان ہے نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی پارٹی صدارت سنبھالیں گے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ رائے ہے پارٹی کے سیاسی عہدے حکومتی عہدوں سے علیحدہ کر دیے جائیں جس کے پاس کوئی وزارت ہے وہ اس پر توجہ دے رہا ہے اس وجہ سے جماعت نظر انداز ہو رہی ہے۔
ہائیکورٹ کے ججز کے کیس میں فریق بننے کے حوالے سے عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے ہائیکورٹ کے ججز کیس میں فریق بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ اس کیس میں کوئی درخواست دائر نہیں کر رہے۔عرفان صدیقی نے اس بات پر اطمنان کا اظہار کیا کہ نواز شریف کے مقدمات قانونی طور پر اختتام کو پہنچ چکے ہیں، ان کے خلاف مقدمات اخلاقی اور سیاسی طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جج ارشد ملک کی گواہی کے بعد مقدمات کی حقیقت سب کے سامنے آ چکی ہے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اب اتنے بھی فارغ نہیں کہ اس طرح کی درخواستیں لے کر عدالتوں کے چکر لگائیں -یہ بیانات ظاہر کررہے ہیں کہ عنقریب نواز شریف وہ کچھ بولنے والے ہیں جو ان کی اپنی جماعت کے بعض اہم رہنماؤں کے لیے بہت مشکل لمحات اور حالات پیدا کردے گا اور اس کام میں 2 ماہ سے زیادہ کا عرصہ نہیں لگنے والا یہ تو طے ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی