صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے نریندر مودی کو بھارتی وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے،اس حوالے سے اپنے بیان میں ان کا کہنا تھاکہ بی جے پی کی حالیہ انتخابات میں کامیابی عوام کے نریندر مودی کی قیادت پر اعتماد کی عکاس ہے،آئیے ہم نفرت کو امید سے بدل دیں،آئیے ہم جنوبی ایشیا کے دو ارب لوگوں کی قسمت بدلنے کے لیے موقع کا درست استعمال کریں – نریندر مودی نے تیسری مدت کے لیے بھارت کی وزارتِ عظمی کا حلف گزشتہ روز 9 جون کو اٹھایا جس کے بعد آج وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں مبارکباد پیش کر دی۔
شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر نریندر مودی کے نام وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر پیغام جاری کیا۔ شہباز شریف نے لکھا کہ ‘نریندر مودی کو تیسری بار بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔ واضح رہے کہ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں بنگلا دیش، سری لنکا اور مالدیپ سمیت 7 علاقائی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔تاہم کچھ صھافیون کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو نہین کیا گیا اسی لیے شہباز شریف نے بھی فون پر مبارکباد دینے کی بجائے سوشل میڈیا ٹویٹ کا سہارا لیا –
اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب میں بالی ووڈ کے ستارے اور معروف صنعت کار مکیش امبانی بھی شریک ہوئے۔ نریندر مودی سابق بھارتی وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری بار وزیراعظم بننے والے دوسرے سیاستدان ہیں۔تاہم اس بار وہ اتنی کامیابی نہیں سمٹ سکے جس کا وہ دعویٰ کررہے تھے ،ان کو امید تھی کہ ان کی پارٹی 400 سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی مگر ان کی جماعت کو 240 سیٹیں مل پائیں جو پچھلے الیکشن سے 65 کے قریب کم رہین ؛2019 کے الیکشن میں نریندرا مودی کی بی جے پی نے 300 سے زیادہ سیٹیں جیتی تھیں –