نواز شریف ان ہاؤس تبدیلی سے کیوں خائف ہیں ؟

عمران خان سے زیادہ نواز شریف کا مخالف اس ملک میں اس وقت کوئی نہیں اور وہ گزشتہ ساڑھے 3 سال سے 4 ووٹوں کی اکثریت پر حکومت کر رہے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان کے اصرار کے باوجود میاں محمد نواز شریف کسی طور ان ہاؤس تبدیلی کے خواہاں نظر نہیں آتے اس کی ایک ہی وجہ ہے “مریم نواز ” کیونکہ مریم کے اپنے چچا کیساتھ اتنے اختلافات ہیں کہ وہ عمران خان کو تو وزیراعظم قبول کر رہے ہیں مگر وہ یہ کبھی نہیں چاہتے کہ شہباز اور حمزہ مسلم لیگ ن کو مسلم لیگ ش میں بدل دیں

ذرائع نے اتوار کو دی نیوز کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اندرون خانہ تبدیلی کے لیے شرائط کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے جس میں اگلے وزیر اعظم کا نام اور عبوری سیٹ اپ کی مدت شامل ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور کچھ دوسری قوتیں سابق وزیراعظم نواز شریف پر مسلسل زور دے رہی ہیں کہ وہ اگلے وزیراعظم کے نام اور عبوری سیٹ کی مدت کے حوالے سے کچھ لچک دکھائیں۔ –

نواز شریف اپنی پارٹی کے نام کی منظوری نہیں دے رہے ہیں اور وہ کسی دوسری پارٹی کے ناموں کی حمایت بھی نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی خیال ہے کہ اگلا سالانہ مالیاتی بجٹ بھی حکومت کو پیش کرنے دیا جائے تاکہ تبدیلی کے نعرے لگانے والے اور ایکسپوز ہوں ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی