سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ایک جماعت الیکشن لڑنے سے گھبرا رہی ہے، وہ جماعت الیکشن میں مزید تاخیر چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ کل الیکشن کرواؤ یا پھر آج الیکشن کرواؤ، ہم تیار ہیں۔ کراچی میں سابق صوبائی وزیر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر جماعت نے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ملک کھپے کا نعرہ لگایا، ان کی فتح کبھی نہیں ہو گی جنہوں نے پاکستان کے خلاف سازش کی، امید کی صرف ایک ہی کرن پیپلز پارٹی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو کہتی ہے سب کو جوڑ کر چلیں، اس لیے جو بھی نئے اتحاد بن رہے ہیں، وہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔چیئرمین صاحب کہہ چکے ہیں کہ ہمیں کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی ہے، ہمیں اب بھی امید نہیں ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کا اتحاد بن رہا ہے، پیپلز پارٹی کے خلاف تمام پارٹیوں کے اتحاد کو ویلکم کریں گے، الیکشن میں فتح 11، 11 سال جیل کاٹنے والوں کی ہو گی۔
نواز شریف الیکشن سے بھاگو نہیں ، میدان میں آؤ ؛شرجیل میمن
16