وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے سلامتی کے اداروں کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈے مہم کو پاکستان میں مریم صفدر آگے بڑھا رہیں ہیں۔
اپنی سزاں کے خلاف اپیلوں پر ہر سماعت میں مریم خود وکیل کے غیر حاضری یا نئی درخواستوں کے ذریعے رکاوٹیں ڈال رہیں ہیں۔

یہ لوگ ذاتی سلامتی کے لئے پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں کو نقصان پہنچانے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔
پانامہ پیپرز میں نواز شریف،مریم صفدرکو شواہد پیش کرنے کے متعدد مواقع فراہم کیے گئے، ماسوائے قطری خط اور کیبلری فاونڈ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے کچھ پیش نہیں کیا گیا۔
مریم کہتی ہیں کہ لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔

ان کا بھائی کہتا ہے کہ الحمداللہ ایون فیلڈہمارے ہیں اور مریم نواز بینفیشل آونر ہیں
مریم میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اس جھوٹ پر قوم سے معاف مانگے۔
تین مرتبہ سابقہ نااہل وزیراعظم وزارت عظمی پر رائج ہوئے تو ملکی خزانے کو لوٹنے کے بعد منی لانڈرنگ سے پیسے لے جاتے رہے۔
بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ 3اپریل 2016کو پانامہ پیپرز سامنے آتے ہیں۔
نواز شریف قومی اسمبلی میں اپنے ذرائع سے متعلق بیان دیتے ہیں،قومی اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر جھوٹ بولتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سات ماہ سپریم کورٹ انھیں موقع فراہم ہوتا ہے کہ لندن کے فلیٹس 16, اے،16، 17اے اور 17نمبر فلیٹس کے ثبوت پیش کریں۔
نواز شریف قومی اسمبلی کے بیان سپریم کورٹ سے تبدیل کرتے ہیں اور جعلی قطری خط پیش کرتے ہیں جو ان کا مذاق بنتا ہے۔

سپریم کورٹ کیس سنتی ہے،جے آئی ٹی بنتی ہے،تین ماہ میں اپنی رپورٹ جمع کراتی ہے،جے آئی ٹی رپورٹ میں پتہ چلتا ہے کہ ملک کا وزیراعظم کسی دوسرے ملک کی کمپنی میں نوکری کا اقامہ ہولڈر ہیں۔
پوری ن لیگ اقامہ لیگ بنی ہوئی تھی، اقامے پر نواز شریف نااہل ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکے بعد قومی احتساب عدالت ریفرنس دائر کرتی ہے،ایک سال تین ماہ احتساب عدالت اپنا ٹرائل مکمل کرتی ہے،جعلی کیلبری فانڈ متعارف کرایا جاتا ہے جو 2016میں تھا ہی نہیں۔
انہوں نے کہاکہ مریم ارشد ملک ویڈیو کا ہر جگہ ذکر کرتی ہے لیکن آج تک اس ویڈیو کو بطور شواہد عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ مریم صفدر کو ایوان فیلڈ پر سزا جج بشیرنے دی، جج ارشد ملک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم بتائیے نیلسن اور نیسکول عمران خان یا پاکستان کے کسی سکیورٹی ادارے نے بنائی تھی، کیلبری فانڈ کی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ یا قطری خط کسی عدالت یا ادارے نے بنایا تھا، یہ مذاق آپ کا اپنا بنایا ہوا ہے اقامے بھی خود ہی بنائے ہوئی تھے۔
حسن،نواز شریف، مریم کرپشن کے پیسے ایک دوسرے کو دیتے رہے ہیں۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کے قومی سلامبتی کے ادارے،مسلح افواج دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، دہشت گردی کا قلع قمع کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں شریف کی آمدن 9لاکھ 36ہزار روپے تھی تو اربوں کے فلیٹس کیسے خرید لئے تھے۔
قوم اپنی چوری بچانے کے لئے دوسروں پر الزامات نہیں لگانے دیں گے۔

آپ نے کرپشن کی ہوئی ہے اسی لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل مریم نے جو پیٹشن دائر کی ہے اس میں ایک سابقہ جج کا سہارا لیا اسکا مطلب ہے کہ آپ کے پاس میرٹ پر کچھ کہنے کو کچھ نہیں ہے۔
پوری دنیا کو آشکار ہے پاکستان سلامتی اور اداروں کو نقصان پہنچانے کے لئے ہندوستان کہاں کہاں پروپگنڈے کر رہا ہے۔
بھارت سکیورٹی اداروں کو جو مہم چلارہا ہے،پاکستان میں مریم اس مہم کی قیادت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ سپریم کورٹ پر حملہ،نیب پر حملہ کرنے والے ہیں،ان کو شرم بھی نہیں آتی،جسٹس قیوم کو فون پر فیصلہ لکھواتے رہے ہیں۔

شریف خاندان اس فیصلے کی آڑ لے رہے ہیں جو اپنے دور میں فون پر لکھوایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالتوں سے شفاف ٹرائل کا موقع دیا، علاج کے لئے ضمانت ملتی ہے،نواز شریف بھگوڑے بن کے بیٹھے ہوئے ہیں۔
اپنے مذموم مقاصد کے لئے سکیورٹی کے ادارں کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مریم کو چاہیے کہ وہ اس عمل کی حمایت کرے کہ ان کے خلاف کیسز کی یومیہ کی بنیاد پر سماعت کریں۔