نوازشریف کی بطور صدر مسلم لیگ( ن) کے عہدے پر بحالی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

میاں محمد نواز شریف کو 2018 میں ناہل قرار دے کر ان کو پارٹی عہدے سے بھی بر طرف کردیا گیا گیا تھا -جس پر نواز شریف نے بہت شور مچایا تھا لانگ مارچ بھی کیا تھا مگر کیونکہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے آیا تھا اس لیے ان کی کہیں داد رسی نہ ہوئی انہیں گرفتار کرلیا گیا اور پھر وہ وطن چھوڑ کر لندن چلے گئے تھے مگر اب ان کی واپسے کے امکانات بڑھتے جارہے ہیں -نوازشریف کی بطور صدر مسلم لیگ( ن) کے عہدے پر بحالی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق درخواست وکیل آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ 2017 میں نوازشریف کو قومی اسمبلی سے نا اہل قرار دیا گیا ہے ، 2018 میں عدالت نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا ،عدالت نوازشریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم دے ۔لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نوازشریف کو بطور صدر بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا ۔مگر لگتا یہی ہے کہ انہیں بڑا ریلیف مل جائے گا اور وہ جلد پاکستان واپس آجائیں گے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی