نوازشریف جلد وطن واپس آرہے ہیں ؛شہباز شریف کا اعلان

مسلم لیگ نون کے لوگ گزشتہ کئی سالوں سے اپنے لیڈر اور قائد نواز شریف کے منتظر ہیں اگرچہ ماضی میں مریم نواز کے علاوہ مسلم لیگ کے بہت سے دوسرے رہنما بھی یہ دعوے کرتے رہے کہ کہ میاں صاحب جلد وطن لوٹ رہے ہیں مگر یہ وعدہ وفا نہیں ہوا تھا مگر اب یہی بات پاکستان کے وزیر اعظم کی جانب سے کی گئی ہے – وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے۔

 

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں ، ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔ وقت نے ثابت کر دیا کہ نوازشریف کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اربوں کی کرپشن پر قانون اپنا راستہ لے گا، عوام کو گمراہ کرنیوالوں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ عمران خان کی بچھائی بارودی سرنگوں کو صاف کر رہے ہیں، چین کیساتھ دوبارہ معاملات کو بہتر کرنے کیلئے دن رات کام کیا۔ ملک کو آئی ایم ایف کے جال پھینکنے کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کب نواز شریف وطن واپس لوٹتے ہیں -تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ عام انتخابات کی کیمپین نواز شریف خود چلائیں گے –

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی