نوازشریف اہم ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد روانہ

کل پاکستان کی نئی اسمبلی اپنے قائد ایوان کا چناؤ کرنے جارہیہے اسی حوالے سے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم ملاقاتوں کا نیا دور شروع ہوگیا ہے – مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اہم ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے، (ن) لیگ کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے مابین گلے شکوے دور ہو جائیں اور انہیں اس بات پر راضی کیا جائے کہ وہ مرکز میں وزارتیں لینے کی حامی بھریں مگر پیپلز پارٹی کسی طرح کا خطرہ مول لینے کو تیار نظر نہیں آرہی ۔ اسی لیے عام انتخابات کے فوری بعد آصف زرداری نے جاتی امرا جانے سے معذرت کر لی تھی تاہم سابق صدر اور بلاول صرف شہباز شریف سے رابطے جاری رکھنے پر تیار ہوئے تھے۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہےکہ نوازشریف اور آصف زرداری کے مابین دبئی میں ہونیوالی ملاقات میں بھی کچھ اختلافات پیدا ہوئے تھے جس کے بعد سے دونوں میں رابطہ نہیں ہو سکا۔مگر اب اس بات کا امکان ہے کہ موجودہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے یہ دونوں جماعتیں کسی ایک پوائنٹ اور ایجنڈے پر متفق ہوجائیں -کیونکہ ان کے پاس اس بات کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل حل موجود ہی نہیں ہے –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے