نماز کی توہین کرنے والا نوجوان مظفرگڑھ سے گرفتار

ایک روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ایک لڑکا محمد آصف ڈھول کی تاپ پر ناچتے ہوئے نماز پڑھتا دکھائی دیا

اس کی اس ذلیل حرکت اور ناپاک جسارت پر پورے پاکستان کے مسلمانوں کے جزبات بھڑک اٹھے جس پر اس

کمینے اور گھٹیا انسان کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا آج اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اس خبیث شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے

اس کی گرفتاری کے احکامات وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دیے تھے

اس لڑکے کی یہ حرکت ہم سب پاکستانیوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ہم اسلام کی تعلیمات سے کتنا دور ہوتے جارہے ہیں

اسلام ہمیں بتائے گئے طریقوں پر عبادت کی اجازت دیتا ہے یہ والدین کا فرض ہے کہ اپنی اولاد کو نماز

کی ادائیگی کا طریقہ بھی بتائیں اس کے علاوہ قرآن پاک کا ادب رسول پاک ﷺ کا ادب اور احترام آپؐ کی ذات پاک کی ہماری زندگی میں اہمیت سے بھی اپنے بچوں کو آگاہ کریں

اس لڑکے نے تو دانستہ نماز کی بےحرمتی کی ہے جس پر اسے قرار واقعی سزا ملنی بھی چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کو عبادت کی اصل روح بتائیں تاکہ نماز اور قرآن پاک کی تلاوت خشوع و خضوع کے ستھ کریں تاکہ نادنستہ بھی ہم سے ایسی غلطی نہ ہو کیونکہ دین میں کی گئی غلطی صرف غلطی نہیں ہوتی گناہ ہوتا ہے جس سے ہم سب کوبچنا ہے

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

اداکار راشد محمود 701 یونٹ اور45 ہزار کا بجلی کابل دیکھ کر رو پڑے