چند روز قبل شہباز شریف کی اہلیہ اور حمزہ شہباز کی والدہ نصرت شہباز کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی اور شہباز شریف کو ان کی عیادت کے لیے لاہور آنا پرا تھا اب یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کیساتھ علاج کیلئے چند روز میں لندن جائیں گی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہے اور گزشتہ 6روز سے اتفاق ہسپتال ماڈل ٹاؤن میں زیرعلاج ہیں۔ شہباز شریف اپنی اہلیہ نصرت شہباز کیساتھ چند روز میں لندن روانہ ہوں گے،جہاں ان کا مزید علاج لندن میں ہوگا ، وہ لندن میں اپنے بھائی اور قائد مسلم لیگ(ن)نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔