نشے میں دھت مسافر کی حرکات کے سبب ترکش ائیر ویز کی کراچی لینڈنگ

استنبول سے تھائی لینڈ جانے والے جہاز میں ایک مسافر اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھا اور اتنی ہنگامہ آرائی کہ کہ ترکش ائیر ویز کو پاکستان میں اجازت لے کرکراچی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی جو ایک منفرد واقعہ ہے –
ترکش ایئر لائن کے جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے،دوران پرواز طیارے میں ہنگامہ آرائی کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیاگیا۔

 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترکش ایئرلائن کی پرواز استنبول سے تھائی لینڈ جا رہی تھی ،دوران پرواز جہاز میں نشے میں دھت مسافر نے ہنگامہ آرائی کی،مسافروں کی شکایت پر کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرلیا۔ اور سول ایویایشن پاکستان سے کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی – جس کے بعد طیارے کو کراچی ایئرپورٹ اتارا گیا،سکیوریٹی ادارے نے مسافر کو حراست میں لے کر آف لوڈ کردیا،حکام کاکہناتھا کہ مسافر کا طبی معائنہ کیا جا رہاہے ۔ معموم لرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مسافر کے ساتھ کیا ہوا جو وہ اس نے اس طرح کا برتاؤ شروع کیا ؟

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی