نسیم شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے کتنے کروڑ میں خریدا؟

پاکستان کے فاسٹ باؤلر کوان کی سوئنگ باؤلنگ کی وجہ سے پاکستانیوں میں بہت مقبول ہیں -افغانستان کے خلاف 2 بار ناقابل یقین اننگ کی بدولت ان کی بیٹنگ کی بھی خوب تعریف ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہر فرینچازر ان کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی تھی مگر اس بولی میں اسلام اباد یوناٹڈ نےنسیم شاہ کی بولی پر سب سے زیادہ پیسہ خرچ کردیا – نسیم شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ساڑھے 4 کروڑ روپے میں اپنا بنایا ہے جب کہ پی ایس ایل کیلیے پلیئرز کی ریٹینشن کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل نسیم شاہ کی فین فالووئنگ کو دیکھتے ہوئے کئی فرنچائزز ان سے معاہدے کی خواہاں تھیں البتہ اس میں کامیاب اسلام آباد یونائیٹڈ ہوئی۔ ان کا معاوضہ تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے ہوگا،پی ایس ایل کیلیے پلیئرز کی ریٹینشن کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا، البتہ ابھی تک بجٹ اور سیلری کیپ کا ہی فیصلہ نہیں ہو سکا، فرنچائزز کیٹیگری کو مدنظر رکھتے ہوئے 8کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی۔گزشتہ برس کا سیلری کیپ 13 لاکھ ڈالر فی ٹیم تھا۔ان کے ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ نہ بننے پر بابر اعظم سمیت کروڑوں پاکستانیوں نے دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا تھا اس لیے پاکستانیوں کی پی ایس ایل میں اب سب سے زیادہ نظریں نسیم شاہ پر ہی ہوں گی –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے