نریندر مودی کا فلسطینی صدر کو فون ؛جنگ میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

فلسطین کے مسلمان جس طرح اس موت کی وادی میں اپنے حریف کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہین اس پر امریکہ سمیت بہت سے مالک بھی ششدر رہ گئے ہیں -ان کا صبر کے ساتھ جنگ کا مقابلہ کرنا دنیا کو ایمانی قوت سے باخبر کررہا ہے -اب بھارت میں بھی اسرائیلی جارحیت پر کھل کر تنقید کی جارہی ہے کیونکہ بھارتیوں کی ایک بڑی تعداد اسرائیل کے ظالما نہ سلوک کی وجہ سے موت کے سامنے کھڑی ہے –
بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو فون کیا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نےفلسطین کے صدر محمود عباس سے غزہ کے ہسپتال پر حملے میں ہونے والی اموات پر اظہار تعزیت کیا اور خطے میں دہشت گردی، تشدد اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتِ حال پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔
نریندر مودی نے زخمی اور بےگھر ہوجانے والے فلسطینیوں کے لیے امدا دبھیجنے کا عندیہ بھی دے دیا – اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے گزشتہ روز نریندر مودی نے لکھا تھاکہ ہم فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجتے رہیں گے۔غزہ کے ہسپتال میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا، متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ادھر پوری دنیا سے اسرائیلی جارحیت اور بربریت پر گہرے غم و غصے اور جنگ بندی کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے -اور غیر مسلم اس حملے کے بعد خود کو غیر محفوظ بھی سمجھنے لگے ہیں –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے