نریندر مودی نے خود کو بھگوان یا دیوتا سمجھنا شروع کردیا

رب تعالیٰ جب کسی کو اقتدار دیتا ہے تو وہ اسی مالک المک کے آگے کھڑا ہوجاتا -بھول جاتا ہے کہ جلد اس کا خاتمہ ہونے والا ہے وہ نہ اپنی منشا و مرضی سے اس دنیا میں آیا ہے اور نہ اپنی مرضی سے یہاں رہ پائے گا وہ یہ بھی بھول جاتا ہے کہ اس کی تخلیق کس چیز سے ہوئی ہے -اب نریندر مودی نے بھی ایسے اول فول بولنے شروع کردیے ہیں -بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خود کو بھگوان کا اوتار سمجھنے لگے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پیدا نہیں ہوا بلکہ کسی خاص مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا گیا ہوں۔

بھارتی وزیراعظم کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اسے خودپسندی کی انتہا قرار دے دیا۔کسی نے کہا ابھی اوتار کہہ رہے ہیں جیت گئے تو خود کو بھگوان کہہ دیں گے، کسی نے پوچھا تو کیا خدا انہیں مسلمانوں پر مظالم اور منی پور میں قتل عام کے لیے توانائی دیتا ہے؟”جنگ ” کے مطابق سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی اس قسم کے بیانات سے انتخابات میں مذہبی کارڈ استعمال کر رہے ہیں جو جمہوریت اور جمہوری عمل کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔جب انسان غرور کی حدین پار کرنے لگتا ہے تو اللہ اس کی دراز رسی یا اس کو دی گئی نعمتیں چھین لیتا ہے –

Related posts

لاہور میوزیم انتظامیہ نے عوام کے لیے انٹری ٹکٹ ختم کردیا ؛مفت سیر کریں

کپتان کا کیس لڑنے کی سزا ؛لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی سے فارغ

سیاح ہوشیار رہیں! تھائی لینڈ نے داخلے کے نئے ضوابط متعارف کروا دیے