نجی مال میں آئس کریم کا سٹال لگانے والی (سرکاری اہلکار کا روپ دھار کر عوام کو لوٹنے والی )بینش عرف بٹو دھر لی گئی

پاکستانی قوم کو سستے ڈالر کا لالچ دے کر سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مل کر لوٹنے والی بینش عرف بٹو دھر لی گئی-جس کے بعد اس نے اپنی واردات کے طریقہ کار کے بارے میں کھل کر بتا دیا –

 

گرفتار ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ کلفٹن کے نجی مال میں آئسکریم کا سٹال لگاتی تھی اور چند ماہ پہلے تیمور نامی شخص سے اس کی دوستی ہوئی، جس نے اجمل نامی ایف آئی اے کے افسر سے دوستی کروائی۔بینش کا کہنا تھا کہ اجمل نے کہا وہ غیرقانونی ڈالر رکھنے والوں کو پکڑتے ہیں، تم بھی سرکاری کام کرو تمہیں اس میں حصہ ملے گا جس پر بینش نے اپنے دوست دلاور کو سستے ڈالرکا بتایا تو وہ7 اپریل کو سی ویو پر ڈالر خریدنے والوں کو ساتھ لایا تو اس گینگ نے انہیں ڈرا دھمکا کر لوٹ لیا ۔

 

 

گرفتار ملزمہ کا کہنا تھا کہ اجمل کی ٹیم میں شوکت رضا اور حمیر نامی افسران تھے، پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی شوکت رضا اور اس کے ساتھی بھی اسی گینگ کا حصہ ہیں جو ابھی تک مفرور ہیں، اس کے علاوہ ملزمان نے مزید وارداتیں بھی کی ہیں جو رپورٹ نہیں ہوئی۔پولیس نے انکشاف کیا کہ ڈیپوٹیشن پر آنے والے کچھ اور پولیس افسران بھی ملوث ہیں اور دعویٰ کیا کہ کیس میں جلد مزیدگرفتاریاں کریں گے ۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا