نجم سیٹھی کو حکومت کسی اور جگہ ایڈجسٹ کرے پیپلز پارٹی کے ذکا ءاشرف ہی چیئرمین پی سی بی بنیں گے ؛ فیصل کریم کنڈی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کا عہدہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں دوریاں بڑھانے لگا -اس کے علاوہ چئیرمین نادرہ کے لیے بھی دونوں پارٹیوں میں رسہ کشی جاری ہے -اب پہلی بار اس پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف سامنے آگیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق ہے ، امید ہے پیپلز پارٹی کے ذکا ءاشرف ہی چیئرمین پی سی بی بنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے۔

 

پیپلز پارٹی کا چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے متعلق مؤقف ہے کہ کھیلوں کی وزارت ہمارے پاس ہے تو پی سی بی کا تعلق بھی کھیلوں کی وزارت سے ہے اس لیے یہاں ہمارا آدمی ہونا چاہیے نہ کہ نجم سیٹھی کو بنایا جائے ، پیپلز پارٹی ذکاء اشرف کو لانا چاہتی ہے لیکن نوازشریف کی نجم سیٹھی کو ہی اس عہدے پر رکھنا چاہتے ہیں –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز