پاکستان کرکٹ بورڈکےچیرمین نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کے ذریعے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ افغانستان کی تصدیق کردی -انھوں نے بابر اعظم کی جگہ شاداب خان کو اس سیریز میں کپتانی کا عہدہ سنبھالنے کا اعلان بھی کیا -ان کا کہنا تھا کہ اس دورہ میں نوجوان کھلاڑیوں کو اس لیے چانس دے رہے ہیں کہ ان میں سے کچھ کھلاڑی ورلڈ کپ جیسا بڑا ٹورنامنٹ کھیلنے کے قابل ہوسکیں اور ان کا اعتماد بحال ہو –
مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بابراعظم، محمد رضوان ،حارث روف، شاہین شاہ آفریدی ، فخر زمان سے بات کر لی ہے ، ان کو آرام دینے جارہے ہیں، سارے خوش ہیں، کوئی مسئلہ نہیں ہے ، افغانستان میں کھیلے جانے والی سیریز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی کوئی تھریٹ نہیں ہے ، بابراعظم ہی کپتان رہیں گے، کپتانی رکھنے یا چھوڑنے کا فیصلہ بابر کا اپنا ہو گا، میں اس کی بڑی عزت کرتاہوں ، ہمارا وہ ٹاپ سٹار اور ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے ۔ شاداب کو کپتان بنانے کافیصلہ میراہے ، کیونکہ وہ نائب کپتان ہے اس لیے بابر کی عدم موجودگی میں کپتانی کرنا اس کا حق ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے افغانستان کے خلاف سیریز کے معاہدے سے متعلق میں نے میڈیا سے کوئی زیادہ تفصیل شیئر نہیں کی کہ ہم کیا سوچ رہے ہیں، جس کی وجہ سے غلط قسم کی افواہیں چلتی رہیں کہ کون جائے گا اور کون نہیں جائے گا، مجھے یہ دیکھ کر بہت دکھ ہو ا -میڈیا کا دور ہے اس لیے اس طرح کی افواہیں چلتی رہیں گی -مگر میڈیا کے لوگوں کو جھوٹی خبروں سے دور رہنا چاہیے –