بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 132 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
https://twitter.com/DAikpakistan/status/1624345351514890240
ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔محض دو رنز پر دونوں اوپنرز گنوانے کے بعد مارنس لبوشین اور سٹیو سمتھ نے 82 رنز کی شراکت قائم کی جو میچ میں آسٹریلیا کی سب سے بڑی شراکت ثابت ہوئی، دونوں کھلاڑی بالترتیب 49 اور 39 رنز بنانے کے بعد جدیجا کا شکار ہوئے ۔پیٹر ہینڈزکومب اور ایلکس کیری نے بھی 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن 31 اور 36 رنز بنانے کے بعد وہ بھی پویلین لوٹ گئے اور یوں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 177 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اس کے جواب میں بھارت نے بہترین بلے بازی کی کپتان روہت نے سنچری اسکور کی، وہ 120 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔ ان کا ساتھ جدیجا ار پٹیل نے دیا اوریوں بھارت کی پوری ٹیم 400 ر نز بنانے میں کامیاب ہوگئی اسطرح میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 223 رنز کی بھاری برتری حاصل کرلی
آسٹریلیا کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے ٹوڈ مرفی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 124 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیں
Read more: https://t.co/I4P7YT7ilg #Dawnnews #Cricket #nagpurtest #INDvsAUS— DawnNews (@Dawn_News) February 11, 2023
۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے ٹوڈ مرفی نے 124 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیں۔آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں تمام بلے باز اسپنرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے۔سٹیو سمتھ 25 اور لوبشین 17 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم محض 91 رنز بنا کر ہمت ہار گئی اور میچ تیسرے ہی دن اختتام پذیر ہو گیا۔بھارت نے میچ میں اننگز اور 132 رنز سے فتح کے ساتھ سیریز میں بھی 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ایشون نے پانچ جبکہ جدیجا اور شامی نے دو، دو وکٹیں لیں۔رویندرا جدیجا کو میچ میں 7 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 70 رنز کی اننگز کھیلے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔