وہ پاکستان کرکٹ ٹیم جو کبھی ٹارگٹ چیز کرنےکی پوزیشن میں نہیں ہوتی تھی اور میچ ہار جاتی تھی آج وہی ٹیم ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ بھی کرتی ہے اور 300 سے 350 رنز چیز بھی کرجاتی ہے اس ٹیم کے کپتان پر جو لوگ تنقید کر رہے تھے کہ یہ اچھا کپتان نہیں ہے آج اسی کپتان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ون ڈے میں پہلی پوزیشن تک پہنچا دیا -اسی کپتان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں ٹیم کو فائنل تک پہنچایا -اب سارے ناقدین کے منہ بند ہوگئے ہیں اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان ون ڈے کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
#speed92news #speed92regional #speed92network #Pakistan #babarAzam #oneDay #cricket #aalmiRanking #firstNumber #test #T20 #istPosition pic.twitter.com/nmppnZ7wLO— Speed 92 News (@Speed92News) May 6, 2023
بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع دیدیا گیا ہے۔ عنقریب پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں وہ بابر اعظم کی ورلڈ کپ تک کپتانی برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
https://t.co/Q25Q3NFpCI pic.twitter.com/3wxavHkvNd— HUM News (@humnewspakistan) May 5, 2023
اس سے قبل نجم سیٹھی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ٹیم کو نمبر ون بننے پر مبارکباد پیش کرتاہوں ، ٹیم نے نیوزی لینڈ کو مسلسل چار ون ڈے میچز میں شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ، کپتان بابراعظم ، پوری ٹیم اور کوچنگ سٹاف مبارک باد کے مستحق ہیں، گزشتہ دور میں قومی ٹیم ،ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کی عالمی ریکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچی تھی ، اب پہلی بار قومی ٹیم ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے ۔اور اس کی ہر جیت میں بابر اعظم کا ہاتھ نمایاں ہی نظر آیا –