نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے مجرم کو 26 ماہ قید 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا

بچوں پر کیے جانے والے مظالم تھم نہ سکے -نہ آفس جانے والی خواتین کی عزت و آبرو محفوظ ہے اور نہ ہی معصوم بچے کیونکہ ان میں سے بعض تو اتنے کم عمر ہوتے ہین کہ انہیں اس گناہ کے بارے میں شعور ہی نہیں ہوتا اور ہوس کے پجاری انہیں باآصانی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں بحرحال اب عدالتوں نے ان مجرممان کے گلے میں پھندا ڈالنے کا پکا ارادہ کر
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے سوشل میڈیا کے ذریعے کم عمر بچی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 26 ماہ قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم کو 40 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

 

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے سوشل میڈیا کے ذریعے کم عمر بچی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کیخلاف مارچ 2021 میں سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم نے کم عمر بچی کی تصاویر اور ویڈیوز اس کی فیملی کو بھی ارسال کی تھیں۔ ملزم بچی کے اہلخانہ کو ہراساں کرکے بھتہ طلب کررہا تھا اور اس نے اس معصوم اور اس کے اہل خانہ کی زندگی کو جہنم بنا رکھا تھا ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی