نادیہ خان بے شرم عورت ہے اس پر مقدمہ کرواؤں گی : شرمیلا فاروقی

پاکستان میں ہر روز نئی نئی خبرین سننے کو ملتی ہیں اسی طرح کی ایک خر میڈیا پر گرم ہے جس میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی

شرمیلا فاروقی ٹیوی ہوسٹ اور ادکارہ نادیہ خان پر برہم ہیں جس کی وجہ نادیہ خان کا ایک کمنٹ ہے

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ نادیہ خان ان سے پوچھتی ہیں مجھے ایک بات بتائیں انیسہ کہ آپ کا اتنا حسین میک اپ کون کرتا ہے ۔

جس پر انیسہ فاروقی جواب دیتی ہیں کہ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں۔ نادیہ ان سے کہتی ہیں آپ نے کس سے سیکھا ہے جس پر انیسہ فاروقی کہتی ہیں کہ میں نے شرمیلا سے میک اپ کرنا سیکھا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کو نادیہ خان کا رویہ بالکل پسند نہیں آیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں نہیں پوچھ رہی تھیں اور نہ ہی ان کے میک اپ کی تعریف کررہی تھیں، بلکہ ان کے میک اپ اور شکل و صورت کا مذاق اڑارہی تھیں۔ ان کا لہجہ مذاق اڑانے والا تھا۔ نادیہ خان کو اپنی حرکت پر شرم آنی چاہئے

سوشل میڈیا پر کمنٹس کے بعد شرمیلا فاروقی بھڑک گئیں اور انھوں نے نادیہ خان کو بےشرم عورت کہ دیا اور اب وہ اپنی اور اپنی والدہ کی دل آزاری اور مزاق اڑانے پر سائبر کرائم میں مقدمہ درج کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں اگر یہ معاملہ بڑھ گیا تو نادیہ ہر آن ائیر آنے پر تاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں