33
کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو مفت قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) جاری کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا نے کہا کہ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے نو اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خواتین، معذور اور غریب پس منظر کے لوگوں کو مفت این آئی سی ملیں گے۔ یہ نیا منصوبہ تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والی خواتین اور لوگوں کو بااختیار بنائے گا۔