نادرا دفاتر کا نیٹ ورک ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلایا جائے گا: شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نادرا دفاتر کا نیٹ ورک ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ میں تیرہ پاسپورٹ دفاتر قائم کیے جائیں گے جب کہ جانشینی کا سرٹیفکیٹ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

Image Source: Pak 5 News

وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور انہوں نے وزیراعظم سے دیگر محکموں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایرانی وزیر داخلہ بھی اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے کوئی خطرہ نہیں جو تحریک عدم اعتماد کا انتخاب کریں تو انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد