نئے ہجری سال کے لیے غلاف کعبہ تیار کرلیا گیا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ہجری سال 1445 کے آغاز پر تبدیلی کے لیے نیا غلاف کعبہ تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے۔
غلاف کعبہ جسے ’ کسویٰ‘ کہا جاتا ہے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں تیار کیا گیا ہے جو حرمین شرمین کے امورسے متعلق ادارے کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔ شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے حکام کا کہنا ہے کہ کسویٰ کو آپریشنل پلان کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔
غلاف کعبہ جسے ’ کسویٰ‘ کہا جاتا ہے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں تیار کیا گیا ہے جو حرمین شرمین کے امورسے متعلق ادارے کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔
Read more https://t.co/NEG1JW7D2Y#Makkah #SaudiArabia #aajdigital pic.twitter.com/fBtl3L4M1A— AAJ Digital (@aajdigital) June 24, 2023
کسویٰ کی تیاری میں حسب معمول انتہائی احتیاط اور اعلیٰ مہارت سے کام لیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ موٹائی 98 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریبا 20 ملین ریال لاگت آتی ہےسعودی میڈیا کے مطابق کسویٰ یعنی اس غلافِ کعبہ کو سیاہ ریشم سے تیار کیا گیا ہے جس میں سرخ اور سبز رنگ کے ریشم کا بھی استعمال کیا گیا ہے، اسے چاندی کے تاروں سے کی گئی کڑھائی سے مزین کیا گیا ہے۔
نیا غلاف ِکعبہ تیار کر لیا گیا، کتنی لاگت آئی؟ تفصیلات آگئیں – https://t.co/QHLGb5H69R
— Pakistan News International (@PNIDigital) June 24, 2023
دوسری جانب حج سیزن سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر بلند کردیا گیا تھا جس کا مقصد غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانا ہے۔
غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے کنگ عبدالعزیز السعود کی جانب سے قائم کردہ کسویٰ فیکٹری میں کی جاتی ہے ۔ اس فیکٹری کا 1927 ء میں قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔ اور 1976 ء میں فیکٹری کی تزئین نو کی گئی جہاں عصری مشینوں کے ذریعہ غلاف مبارک تیار ہونے لگا ۔ مکہ مکرمہ سے 17 کیلو میٹر دور واقع کسویٰ فیکٹری کا دورہ کرنے اور معائنے کا بھی موقع دیا جاتا ہے۔ مکہ مکرمہ آنے والے اقطاع عالم کے فرزندان توحید کو کسویٰ فیکٹری کا معائنہ کرنے کی پیشگی اجازت حاصل کرنی پڑتی ہے جس کیلئے مجوزہ طریقہ کار پر عمل کرنا لازمی ہے ۔