نئے انتخابات میں تاخیر کی وجہ کیا بن رہی ہے ؟

جب سے تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے بعد بازی پلٹی ہے ہواؤں کا رخ پی ٹی آئی کی جانب ہوگیا ہے -تمام ادارے کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت نئے الیکشن کا اعلان کرے مگر شہباز نواز فضل الرحمان اور آصف زرداری کو عوام کا خوف کھائے جارہا ہے انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ عوام کا اس وقت کیا موڈ ہے؟

موجودہ حکومت اب اس کشمکش میں بھی مبتلا ہے کہ شائید انہیں دھوکہ دے کر پھنسایا گیا ہے ان سے وہ تمام کام (جسے مشکل فیصلو ں کا نام دیا گیا تھا ) کروائے گئے اور یوں پوری پاکستانی قوم موجودہ حکومت کے خلاف ہوگئی انہیں فوج سے یہ گلہ بھی ہے کہ فوج نے ان کے ساتھ جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے بلکہ نیوٹرل ہوگئے جس کا فائدہ عمران خان کو ہوا

دوسری جانب فوج کو یہ گلہ ہے کہ ان کو کہا گیا تھا کہ ضروری فیصلے کرنے کے بعد نئے الیکشن میں جائیں مگر حکومت ڈٹ گئی اور اسٹیبلشمنٹ کو ٹھینگا دکھا دیا -ایک غلطی شہباز گورنمنٹ نے یہ کی جو بانیہ عمران خان نے بنایا تھا کہ یہ آتے ہی اپنے کیسز ختم کروائیں گے انھوں نے بعینہ ایسا ہی کیا اور یوں بھی عوام کو یقین ہوگیا کہ انھوں نے سوائے اپنے مفادات کے کچھ نہیں کرنا

نواز شریف مارچ ،اپریل میں الیکشن کی تاریخ دینا چاہ رہے ہیں جبکہ عمران خان کسی صورت نومبر سے زیادہ آگے کی ڈیٹ پر تیار نہیں ہیں لیکن اب ہوگا وہی جو عمران خان چاہیںگے کیونکہ پاکستان کے 4 صوبوں میں خان کی حکومت ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کسی ایک صوبے میں بھی نہیں جو پاکستان کی تاریخ کا پہلا اور نرالا واقعہ ہے

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟